ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جا معہ اسلا میہ بھٹکل میں حافظؔ کر نا ٹکی کی حمد یہ کتا ب ۔’’ اللہ جمیل‘‘ کا اجرا

جا معہ اسلا میہ بھٹکل میں حافظؔ کر نا ٹکی کی حمد یہ کتا ب ۔’’ اللہ جمیل‘‘ کا اجرا

Tue, 27 Nov 2018 17:05:45    S.O. News Service

بھٹکل27/ نو مبر(ایس او نیوز)  حا فظؔ کر نا ٹکی کی بھٹکل آمد کے مو قع پر جا معہ اسلا میہ بھٹکل کے اساتذہ نے ان کے حمدیہ  مجمو عے کے اجرا کا اہتمام کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق   اسی مد رسہ کی وسیع مسجد میں ظہر کی نما ز کے بعد شہر کے علما ء کرام مد رسہ کے اساتذہ اور طلبا کے درمیان ’’ اللہ جمیل‘‘ کا اجرا مشترکہ طو ر پرجماعت المسلمین بھٹکل کے  قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتم   مولانا مقبو ل کوبٹے ند وی، مو لا نا عبدالعظیم قاضیا   ند وی، مو لوی طلحہ رکن الدین ندوی،مو لا نا محمد الیا س جاکٹی ندوی اور مولوی عبدالعلیم  قاسمی کے ہا تھو ں ہوا ۔

حا فظؔ کر نا ٹکی کی خد ما ت پر رو شنی ڈالتے ہو ئے  مو لا نا مقبو ل ند وی نے کہا کہ حافظؔ کرناٹکی کی خد ما ت لا ئق ستا ئش ہیں اور سب سے اچھی با ت یہ ہے کہ وہ اپنی تصنیف و تا لیف میں اسلا می تعلیما ت کا خاص خیال رکھتے ہیں ۔

حافظؔ کر ناٹکی نے اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے  اہل بھٹکل کی تعلیمی اور تصنیفی خد ما ت کو سر اہا اور پھر اپنے خاص رنگ میں طلبا سے مخا طب ہو کر انہیں فن شاعری کی با ریکیوں سے آگا ہ کر تے ہو ئے کئی اشعارسنا ئے۔

پروگرام کے بعد نا مہ نگا روں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بھٹکل واقعی میں علم وادب کا گہو ارہ ہے ۔ یہاں کی علمی مجلسوں میں شر کت کر نا ایک خو شگو ار تجر بہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی با ت ہے کہ اہل بھٹکل اور بالخصوص جا معہ اسلا میہ کے اسا تذہ اور ذمہ داران  حضرت مو لا نا ابو الحسن علی ند ویؒ کی وراثت کو سنبھال کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہیں کے نا م اور دعاؤںکی بر کت سے بھٹکل میں مزید کئی ادارے پھل پھو ل رہے ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اگر تعلیم کا یہی مزاج ہرشہر کا بن جا ئے تو انشا ء اللہ جہالت  کا نا م ونشا ن مٹ جا ئے گا ۔


Share: